اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوامی سفارتکاری اور میڈیا
کے شعبے نے ایک بیان جاری کرکے پاکستان کے شمال مغرب میں واقع ضلع کرم میں پیش آنے
والے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی جو درجنوں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر
منتج ہؤا اور کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور شریف
قوم نیز شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے:
دہشت گردی پورے خطے اور پوری دنیا کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور اس کی تمام شکلیں اور
جہتیں دنیا کے کسی بھی حصے میں، قابل مذمت ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق،
پاکستان کی فوج اور ایف سی کی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں
شامل کئی گاڑیوں پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں بڑی تعداد میں مسافر شہید ہوگئے ہیں
جن میں خواتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی دیکھئے:
- پاراچنار: شیعہ مسافروں
کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ + ویڈیو لنکس
- پاراچنار کے
نہتے شہریوں پر تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے پر صدر پزشکیان کا تعزیتی ـ مذمتی
پیغام
- پاراچنار کے نہتے شہریوں پر تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے پر صدر
پزشکیان کا تعزیتی ـ مذمتی پیغام